عمران خان منہ دیکھتے رہ گئے۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا


 امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا آئندہ ماہ بھارت کے تین روزہ دورے کے امکان ہے . غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا 24 فروری سے 26 فروری تک بھارت کے دورے کے امکان ہے .



ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تجارت ، ترجیحاتی ایجنڈا ہو گی . واضح رہے بھارت امریکہ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معائدے کے لئے مذاکرات کی امید رکھتا ہے . جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں اوراملاک کی نجکاری کا عمل رواں مالی سال تک مکمل ہو جائے گا ، اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا ، نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ غیرملکی کمپنیوں نے بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکریٹری نجکاری ڈویژن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ 6 ریاستی اداروں اور املاک کی نجکاری کے لیے نیلامی موصول ہوچکی ہے جس کے بعد



متعلقہ ادارے اور محکمے عدالتی احکامات سمیت پیپرا قوانین کو مد نظر رکھ کر ان کا جائزہ لیں گے،سٹراٹیجک سیل 10 برس بعد ہورہی ہے اور اس عمل میں عموماً 2 برس یا زائد کا دورانیہ لگ جاتا ہے جسے تقریباً ایک برس میں مکمل کرلیا گیا جبکہ نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ پاکستان میں نجکاری میں حصہ لیں گی.اسموقع پر نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے نیلامی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2018 کے دسمبر میں 6 اداروں اور املاک کی نجکاری کا ہدف دیا گیا اور رواں مالی سال میں دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہوجائےگا.انہوں نے بتایا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور پاکستان سے 5 جبکہ دنیا بھر سے 8 کمپنیوں نے نیلامی میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے جبکہ سٹیل ملز ہماری ترجیحات میں صف اول پر ہے.سیکریٹری نجکاری ڈویژن نے بتایا کہ ‘فنانشل ایڈوائزکی تعیناتی ہوچکی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں برس مئی تک اسٹیل ملز کی نجکاری کے سلسلے میں نیلامی ہوجائے گی.

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی